اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اتوار کے روز تہران میں ہونے والے ایک اجلاس میں ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے میں رہبر انقلاب اسلامی کی دانش مندانہ ہدایات اور صدر ایران کی نگرانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ثمرات اور ایران اور مقابل فریق کے اہداف کا جائزہ لیا جائے تو جامع ایکشن پلان کے دفاع کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کیونکہ اس کے ثمرات پوری طرح سے واضح ہیں- انہوں نے کہا کہ جامع ایکشن پلان میں پیدا ہونے والے مواقع کی نشاندہی ہونی چاہئے اور ان سے استفادہ کیا جانا چاہئے، انھوں نے مزید کہا کہ جامع ایکشن پلان ایران کے لئے عظیم کامیابی کا حامل ہے اور یہ ایرانی معاشرے کی سیاسی پختگی ہے- عباس عراقچی نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں معین شدہ ریڈلائنوں کی بنیاد پر اراک کے بھاری پانی کے پلانٹ کو اس کی اصل شکل میں باقی رکھا گیا ہے-
.......
/169